ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

خوف و ہراس، فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان خوف و ہراس پھیلارہے تھے۔

ملزمان کیخلاف جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف وہراس پھیلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام شامل کیا گیا ہے، کارروائی این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی۔

خوف و ہراس اور فیک نیوز پھیلانے والے جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت محمد سفیان، رجب علی اور عالیان آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

چند مہینوں قبل پنجاب میں فیک نیوز کی روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کرکے اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے گئے تھے۔

پنجاب میں فیک نیوز کی روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کرکے اسپیشل کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازع مواد کی تشہیر کرنیوالے کی ٹریسنگ کے ساتھ کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ پنجاب میں اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔

حکومتی رکن فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کی زد میں آگئیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں