ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال پر حملہ ‘فیک نیوز’ ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں میٹرنٹی اسپتال پر روسی حملے کی خبر کو ‘فیک’ قرار دے دیا ہے۔
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ ماریوپول میں حملے کا نشانہ بننے والی عمارت سابقہ میٹرنٹی اسپتال تھا، اب یہ عمارت طویل عرصے سے فوجیوں کے استعمال میں تھی۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح جعلی خبریں مسلسل پھیلائی جا رہی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریوپول اسپتال میں بدھ کو روسی حملے میں 3 افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں، جن میں سے ایک بچہ بھی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 17 بتائی جا رہی ہے۔
یوکرین کے صدر نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے، تاہم اس سلسلے میں متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں، ساحلی شہر ماریوپول جس ریجن میں شامل ہے یعنی ڈونیٹسک، انٹرفیکس یوکرین کے مطابق اس کے سربراہ پاؤلو کیریلینکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی نہ ہی بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
Mariupol. Russian artillery ruined maternity hospital and children hospital. A lot of killed and wounded women. No information about children and newborn yet. Hey, @UN how are you doing? Please retweet pic.twitter.com/QJSfUMMngW
— Dmytro Gurin, Ukrainian MP (@DmytroGurinMP) March 9, 2022
زپورئیژا جوہری پلانٹ کب سے کنٹرول میں ہے؟ روس نے بتا دیا
تاہم انھوں نے کہا ہے کہ یہ حملہ روسی فریق کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کے دوران ہوا ہے۔
Mariupol. Direct strike of Russian troops at the maternity hospital. People, children are under the wreckage. Atrocity! How much longer will the world be an accomplice ignoring terror? Close the sky right now! Stop the killings! You have power but you seem to be losing humanity. pic.twitter.com/FoaNdbKH5k
— Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) March 9, 2022
ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے اجلاس میں جنگ بندی کی کسی بھی سمجھوتے کے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی ان مذکرات کا حصہ ہی نہیں تھی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ یوکرین نے ایک جوہری پلانٹ پر روسی قبضے اور مہلک حملے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم روسی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ یوکرینی حکام غلط بیانی کر رہے ہیں، یوکرین کے شہر زپورئیژا کا جوہری پلانٹ 5 دن سے روسی افواج کے کنٹرول میں ہے، اور جوہری پلانٹ پر حالات قابو میں ہیں۔