تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

کراچی میں جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف

کراچی کی مارکیٹوں میں جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیس نے اس میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بچت بازاروں اور مارکیٹس میں جعلی نوٹ پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا۔ کھوکھراپار پولیس نے جعلی نوٹ پھیلانے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار گروہ جعلی نوٹ مختلف مارکیٹس اور بچت بازاروں میں پھیلایا کرتا تھا، ملزمان سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے، گروہ شہر میں کافی عرصے سے سرگرم تھا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے جعلی کرنسی کو پکڑنے اور روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ جعلی نوٹ پکڑنے کے لیے بینک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگ اس بات کو جانیں کہ کس طرح ایک مشتبہ نوٹ پکڑا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں ڈائریکٹر فنانس اسٹیٹ بینک قادر بخش نے جعلی اور اصلی نوٹ کے فرق کے بارے میں سننے والوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ نوٹ کو سفید کاغذ پر رگڑ کر دیکھتے ہیں کہ رنگ چھوڑنے یا نہ چھوڑنے سے جعلی نوٹ کا پتا چلتا ہے، دیگر افراد آپ کو قائداعظم کی شیروانی رگڑنے کا مشورہ دیں گے اور وہ سخت ہو تو اسے مستند مان لیں گے۔

اس حوالے سے مکمل تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

Comments

- Advertisement -