تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’گھر میں زیر زمین سونا ہے‘ عوام کو بہکانے والا جعلی پیر گرفتار

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور سے عوام کو گھر میں زیر زمین سونے کی لالچ دے کر بہکانے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں شہریوں کو گھر میں سونے کی دیگ کے نام سے بہکاونے والے نوسرباز جعلی پیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نوسرباز شہریوں سے پیسوں اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کرتا تھا جبکہ شہری اس کے بہکاوے میں آجاتے اور گھر میں کھدائی شروع کروادیتے تھے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی پیر نے کئی لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹا تھا اور لوگ اس کے بہکاوے میں آجاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لٹنے والے شہریوں کی رقم انہیں واپس ملی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں ایک فیملی نے خواب میں زیر زمین سونا دیکھ کر پورے گھر کو کھود دیا تھا، اہل محلہ کی جانب سے شور شرابہ ہونے پر پولیس میں شکایت کی گئی، پولیس گھر پہنچی تو اہلخانہ نے پورے گھر کا نقشہ ہی بگاڑ دیا تھا۔

پولیس نے مذکورہ واقعے میں ملوث خاتون اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -