جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

جعلی پولیس افسر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 فروری 2026): سرجانی پولیس نے ایک جعلی افسر ظفر خان کو گرفتار کیا ہے جس نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی پولیس نے ظفر خان نامی ایک جعلی پولیس افسر کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نہ اپنی تعیناتی بتا سکا اور نہ سروس کارڈ پیش کر سکا۔

پولیس نے اس کو گرفتار کر کے جب تفتیش کی تو اس نے کئی سنسنی خیز انکشاف کیے ہیں۔

ملزم کے بیان کے مطابق اس کا تعلق محکمہ پولیس سے نہیں بلکہ وہ ایک جرائم پیشہ شخص ہے، جس نے شوقیہ طور پر پولیس وردی پہنی اور اب لوگوں کو ڈرانے کے لیے یونیفارم پہنتا ہے۔

پولیس کے مطابق جب ملزم کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو مزید کرمنل ریکارڈ مل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے۔ اس کے خلاف 2021 سے 2023 تک 6 مقدمات درج ہوئے۔ 4 مقدمات حیدرآباد کے مکی شاہ تھانے جب کہ 2 کراچی ملیر کھوکھرا پار میں درج ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مقدمات اقدام قتل، نارکوٹکس ایکٹ اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت ہوئے، جب کہ اس کے خلاف پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم پر ساتواں مقدمہ سرجانی تھانے میں مقدمہ پولیس یونیفارم پہن کر بھیس بدلنے اور دھوکا دینے کی دفعات کے تحت درج ہوا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

’’پولیس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی‘‘ سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں