منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

جعلی پولیس اہلکار شوروم سے بائیک لیکر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انتظامیہ نے شہر قائد کو لٹیروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، بلوچ کالونی میں چور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بائیک لیکر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں چوری کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی جہاں موٹر سائیکل سوار چور بائیک شوروم میں پولیس اہلکار بن کر داخل ہوا اور نئی بائیک لے اڑا۔

مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیک کی قیمت 50 ہزار سے روپے سے زائد ہے، چوری کا واقعہ گزشتہ روز بلوچ کالونی میں پیش آیا۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزم شوروم میں داخل ہوا تو اپنی شناخت بطور پولیس اہلکار کرائی اور پرانی بائیک وہی چھوڑ کر نئی بائیک پر ٹرائی کےلیے نکلا اور واپس ہی نہیں آیا۔

کرونا لاک ڈاؤن سے پریشان شہری چوری کرنے پر مجبور

دکاندار کا کہنا ہے کہ نوسرباز جس بائیک پر شوروم پر آیا تھا وہ موٹرسائیکل بھی چوری نکلی۔ متاثرہ دکاندار نے چوری کے خلاف ٹیپو سلطان تھانے میں درخواست جمع کرادی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں