بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کے انکشاف کے بعد مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی  انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 88اساتذہ ، 101 درجہ چہارم اور 22جونیئرکلرک کی جعلی بھرتیاں کی گئیں ، ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں گزشتہ 5 سال کےدوران کی گئیں۔

محکمہ اسکول نے مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں روک کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں میں ملوث تمام افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں پرنسپلزاورسینئرسبجیکٹ اسپشلسٹ کی 1ہزار 325 سیٹیں خالی ہے اور گریڈ 19 کی اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

لاہور:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 18 کے افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں تمام اتھارٹیز کو پرنسپلز کی اسامیوں پر اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے دستاویزات مانگ لی ہے۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں