ملتان (8 مئی 2026): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسے سماج دشمن گروہ کو پکڑا ہے جو لکڑی کے بُرادے اور مصنوعی رنگے سے جعلی چائے کی پتی بنا رہا تھا۔
ناجائز منافع خور سماج دشمن عناصر کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ ملتان میں ایسے ہی ایک گروہ کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر ملتان کے علاقے عبداللہ گارڈن قاسم پور کینال میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی چائے کی پتی بنانے والے گروہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
مذکورہ گروہ لکڑی کے بُرادے اور مصنوعی رنگے سے جعلی چائے کی پتی بنا کر مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جائے وقوعہ نے 8 من ملاوٹی چائے کی پتی، 5 من لکڑی کا بُرادہ اور 15 کلو رنگ برآمد کر لیا اور مرکزی ملزم محمد سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


