پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

جعلی دستاویزات پر امریکی ویزہ لگوانے کے مقدمے میں مزید اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جعلی دستاویزات پر امریکی ویزہ لگوانے کے مقدمے میں رقم مبینہ طور پر ایک جج کے اکاؤنٹ میں منتقلی کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر امریکی ویزہ لگوانے کے مقدمے میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے، ذرائع نے بتایا کہ ویزہ کی مد میں لی جانے والی رقم مبینہ طور پر ایک جج کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جعلی دستاویزات کے ذریعے ویزہ حاصل کرنے والوں میں ایک جج کا بیٹا بھی شامل ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ جج کے اکاؤنٹ میں بارہ افراد کے ویزوں کی رقوم منتقل ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 30 ہزار ڈالر بنتی ہے۔

اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ پیر عثمان گیلانی کو بھی اس کیس میں سٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :  امریکی سفارتخانے سے دھوکے کا مرکزی ملزم ’پیر‘ نکلا

یاد رہے امریکی سفارتخانے سے زیر حراست شخص نے ویزا لگوانے کے لیے 30 ہزار ڈالر دیے تھے، معاملے میں انکشافات کے بعد مزید افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ امریکی ویزے کے لیے 12 لوگوں کو جعلی دستاویزات تیار کروا کر دیے گئے تھے جس میں وزارت خارجہ کا بھی جعلی لیٹر شامل کیا گیا تھا۔

متن کے مطابق دوسرا ملزم رب نواز بھی کوٹ مومن کے پیر کے ساتھ ویزے کا کاروبار کررہا تھا، امریکا میں صوفی ازم کے نام پر ایک کانفرنس کا بھی جعلی لیٹر تیار کروایا گیا تھا، ملزم پیر عثمان گیلانی نے اپنا بھی امریکا کا ویزا لگوا رکھا تھا۔

پیر عثمان گیلانی کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے کوٹ مومن میں چھاپہ مارا ہے لیکن ملزم چھاپے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں