The news is by your side.

Advertisement

فخر زمان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

لاہور: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آگئی، فخر زمان تیز بخار کے سبب دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک ہیں، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق فخر زمان کا بخار اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔

یہ پڑھیں:  فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار 

واضح رہے کہ دو روز قبل ٹیم ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی کورونا رپورٹ ہفتے کے روز موصول ہوئی تھی جو منفی آئی تھی لیکن انہیں بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، بخار کے باعث انہیں باقی کھلاڑیوں سے الگ کرکے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ فخر زمان بخار کے باعث اسکواڈ کے ساتھ سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں، وہ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ نہیں جاسکیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، ٹیم ویلنگٹن میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرے گی، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی 20 اٹھارہ دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں