فخر اور امام نے تمام اوپنرز کو پیچھے چھوڑ دیا

فخرزمان اور امام الحق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سابقہ قومی اوپنرز کی تمام جوڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز سب سے زیادہ سنچری اسٹینڈ فراہم کرنے والی جوڑی دار بن گئے ہیں۔ دونوں کے درمیان اب تک 5 بار 100 یا اس سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں جب دونوں بلے بازوں سے 100 رنز کا آغاز فراہم کیا تو انہوں نے محمد حفیظ اور ناصر جمشید کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
https://twitter.com/CricWick/status/1379815881044267012?s=20
محمد حفیظ اور ناصر جمشید 4 بار سنچری اسٹینڈ فراہم کر کے آئکونک جوڑی عامر سہیل اور سعید انور کا ریکارڈ چھین چکے تھے۔
عمران فرحت اور یاسر حمید پر مشتمل جوڑی بھی 4 بار 100 کا ہندسہ عبور کر چکی ہے جب کہ سعید انور اور عامر سہیل نے 3 بار ٹیم کو سنچری اسٹینڈ فراہم کیا تھا۔