The news is by your side.

Advertisement

بھارت علاقے کا تھانیدار بن کر مسلمانوں‌کے حقوق غصب کرنا چاہتا ہے، فخر امام

اسلام آباد: کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت علاقے کا تھانیدار بن کر میں مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، قائد اعظم کا دو قومی نظریہ آج سچا ثابت ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر امام کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو علاقائی تھانےدیدار بنانا چاہتا ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے آزادی کے نام پر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کےبعدتحریک آزادی کشمیرمزیدتیزہوئی، بھارت مستقبل میں بھی جارحیت کرےگا،ہمیں اس کے لیے مکمل تیار رہناہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بذریعہ طاقت دبایا جارہا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے وہاں مظالم کے پہاڑ توڑ دیے گئے مگر کشمیریوں کا جذبہ آج بھی کم نہ ہوا۔

فخر امام کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری آزادی پر قربان ہوچکے، وہ کسی صورت مقبوضہ وادی میں بھارت کا تسلط نہیں چاہتے، پلواما حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا آئندہ بھی ہمیں جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں