ملتان: چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ پہلی بارعالمی میڈیانےمسئلہ کشمیرکوصحیح معنوں میں اجاگرکیا، مسئلہ کشمیرکوعالمی توجہ ملنے کے باعث بھارت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پہلی بارعالمی میڈیا نے مسئلہ کشمیر کو صحیح معنوں میں اجاگر کیا، مسئلہ کشمیرکو پہلی مرتبہ عالمی میڈیا نے بہت اہمیت دی۔
فخر امام نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکوعالمی توجہ ملنے کے باعث بھارت کو پیچھے ہٹنا پڑا، مسئلہ کشمیر پربھارت بیک فٹ پرچلا گیا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید،13 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی، کشمیری لاک ڈاؤن سے خوفزدہ ہیں، انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اورسفارت کاروں کو آزاد حیثیت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، بھارت کشمیرمیں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔
فخر امام نے مزید کہا کہ کشمیرکا مسئلہ 72سال سے چل رہا ہے، کشمیرمتنازع علاقہ ہے 5 اگست کو مودی نےغلط اقدام کیا۔
مقبوضہ کشمیر میں 91 ویں روز بھی کرفیو برقرار
واضح رہے کہ بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، 91 ویں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار ہے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔