جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور قلندرز کے جارح مزاج اوپنر بیٹر فخر زمان نے پی ایس ایل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے پی ایس ایل میں 3000 رنز مکمل کرلیے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فخر زمان نے 2964 رنز بنائے تھے اور بیٹنگ پاور پلے کی آخری گیند پر کنگزمین کے محمد علی کو چوکا لگا کر 3000 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

فہرست میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 100 میچز میں 3792 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

محمد رضوان نے 93 میچز میں 2770 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں،  شعیب ملک 2350 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ رائلی روسو 95 میچز میں 2287 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا حیدرآباد کنگزمین کو 200 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حیدرآباد کنگزمین کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے شامل تھے۔

محمد نعیم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، پرویز حسین 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حسیب اللہ خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور سکندر رضا 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 9 رنز بناسکے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ریلے میردیتھ نے بھی دو وکٹیں حاصل کی، محمد علی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں