پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ وننگ سنچری اسکور کرکے قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دی، فخر زمان کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فخر زمان نے 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، انہوں نے 50 گیندوں پر 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔
View this post on Instagram
تاہم فخر زمان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اوپنر بیٹر نے 103 میچز میں 14 مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ بابر اعظم 107 میچز میں 9 مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، فہرست میں تیسرا نمبر رائلی روسو کا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 198 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی تھی۔
یہ پڑھیں: فخر زمان نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سکندر رضا، عبید شاہ، اسامہ میر اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں



