بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

فخر زمان کا اپنی فٹنس سے متعلق تبصروں پر بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس سے متعلق سابق کرکٹر عبدالروف کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی، میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کی ناکامیوں کا ذمہ دار سلیکشن کمیٹی کو قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ ناکامیوں کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی پر عائد ہوتی ہے، کمیٹی میں شامل افراد نے خود بہت کرکٹ کھیلی ہے مگر اس کے باوجود انہیں یہ اندازہ نہیں کہ کس فارمیٹ کے لیے کون سا کپتان موزوں ہے۔

ابرار احمد کا سن رائزرز لیڈز سے معاہدہ سنیل گواسکر کو بھی کھٹکنے لگا

شاہد آفریدی نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھا ریکارڈ رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں کو بھی نظر انداز کیا گیا، حالانکہ انہیں ٹیم میں برقرار رکھا جانا چاہیے تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں