قومی کرکٹر فخر زمان نے سابق فاسٹ بولر عبدالرؤف کی پوسٹ پر ردعمل دے دیا۔
قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے عبدالرؤف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ عاقب جاوید نے بالکل ٹھیک کہا ہے میں پچاس اوور کرکٹ کی کرکٹ کے لیے سو فیصد فٹ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرکے نیشنل ٹی 20 میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ عاقب جاوید نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں فخر زمان کے ان فٹ ہونے کا بتایا تھا جبکہ عبدالرؤف نے فخر کے شاندار کیچ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے فخر زمان کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر مختلف آراء قائم کی جا رہی تھیں۔
پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ قومی ٹیم نے 4 نئے کھلاڑیوں کو ون ڈے میں ڈیبیو کروایا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



