The news is by your side.

Advertisement

فخر زمان نے ظہیر عباس اور بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

سنچورین: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس اور کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل معرکے میں 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس اننگز کے ساتھ ہی فخر ابتدائی 50 اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں 2 ہزار 234 رنز اسکور کیے تھے، فخر زمان نے کیریئر کی 50ویں اننگز کھیلی جس کے اختتام پر ان کے مجموعی رنز کی تعداد 2 ہزار 262 رنز ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا ایک اور اعزاز

اس سے قبل صرف ہاشم آملہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابتدائی 50 اننگز میں فخر سے زیادہ رنز اسکور کیے تھے، جنوبی افریقی کرکٹر نے اپنی 50 اننگز میں 2 ہزار 486 رنز بنائے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیریئر کی ابتدائی 50 اننگز میں 2 ہزار 129 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں