جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان فٹ ہوگئے۔

ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں بڑے مقابلے سے پہلے اوپنر فخر زمان فٹ ہوگئے اور انہوں بیٹنگ پریکٹس بھی کی۔

جنوبی افریقہ کیخلاف فخر زمان بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے جنوبی افریقہ اور باقی ٹیموں کے خلاف لازمی فتح درکار ہے شکست کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ سے تقریباً باہر ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں