منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

فخر زمان ٹی 20 اسکواڈ میں بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 نومبر 2025): جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ اس کے بعد زمبابوے کے اشتراک سے کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کیلیے بھی قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

فخر زمان کو مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ حسن نواز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ وہ قائداعظم ٹرافی میں اپنی پرفارمنس کو بہتر بنائیں گے۔

دوسری جانب سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ کھلاڑی آج آرام کریں گے اور کل پریکٹس کریں گے۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو 11، 13 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے بعد 17 سے 29 نومبر تک سہ ملکی ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا آغاز پنڈی اسٹیڈیم سے ہوگا جب کہ فائنل سمیت اختتامی میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دے دی۔ اس دورے میں پروٹیز نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کی جب کہ ٹی 20 سیریز بھی دو ایک سے پاکستان کے نام رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں