منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

فخر زمان کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے بیٹر فخر زمان کی انجری سے متعلق اہم اپ ڈیٹ آگئی۔

گزشتہ روز ابوظبی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں بیٹر فخر زمان کے سر پر گیند لگی تھی تاہم چند منٹ کے بعد انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی۔

انہیں دوسرے اوور کی تیسری گیند لگی جب دشمنتھا چمیرا کی باؤنسر فخر سے ہیلمٹ پر جالگی۔

آئی سی سی کے حفاظتی اقدامات کے مطابق فزیو نے میدان میں پہنچ کر فخر کا کنکشن ٹیسٹ کروایا جس کے بعد انہوں نے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔

یہ پڑھیں: ٹائیگرز کون؟ شاہین آفریدی بنگلادیش کا ’نک نیم‘ بھول گئے

اگرچہ فخر نے اپنے سر پر لگنے کے بعد بلے بازی کی لیکن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق پہلے 18 سے 20 گھنٹے انتہائی اہم سمجھے جاتے ہیں۔

فخر زمان سے آج رات طبی ٹیم ملاقات کرکے انکی فٹنس کا معلوم کرے گی۔

تاہم کرکٹ ویب سائٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فخر زمان خیریت سے ہیں اور جمعرات کو بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا تیسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں