ایک اور پاکستانی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے جس کے بعد رواں سیزن میں بی بی ایل کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعداد 4 ہو گئی۔
فاسٹ بولر حارث روف، محمد حسنین اور شاداب خان کے بعد فخرزمان کا بی بی ایل کی فرنچائز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔
31 سالہ بلے باز آج رات آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ برسبین ہیٹ کی کارکردگی اس سے مایوس کن رہی ہے اور وہ اب تک 7 میچوں میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔
فخر زمان حال ہی میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے میں مصروف تھے ان کی ٹیم خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز سے شکست دے کر فائنل جیتا ہے۔
پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان سے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے معاہدے کیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ محمد حسنین بھی بی بی ایل الیون میں انِ ایکشن ہوں گے۔ 21سالہ فاسٹ بولر محمد حسنین کا سڈنی تھنڈر سے معاہدہ طے پایا ہے۔