The news is by your side.

Advertisement

فخر زمان کے لیے ایک اور اعزاز، نیوی اعزازی رینک سے نوازے گی

لاہور: قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو نیوی کی جانب سے اعزازی رینک دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو اعزازی رینک دیا جائے گا، تقریب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔

فخر زمان نے 2007 میں پاکستان نیوی کو جوائن کیا تھا ، 2013 میں انہوں نے ملازمت کو خیرباد کہہ کر ڈومیسٹک کرکٹ میں کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فخر زمان کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فخر زمان کو پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل انہوں نے زمبابوے کے خلاف 210 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں فخر زمان لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں ان کی اننگز کی بدولت قلندرز نے کئی کامیابیاں اپنے نام کیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں