کراچی (21 فروری 2026): سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں پاکستان کی جانب سے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے خصوصی شو ”ہر لمحہ پرجوش“ میں میزبان شعیب ملک نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی سے سوال کیا کہ فخر زمان کے نیوزی لینڈ کے خلاف بہت رنز ہیں اور نیوزی لینڈ کے پلیئرز کے جب بھی انٹرویوز ہوتے ہیں تو وہ فخر کا نام ضرور لیتے ہیں۔
جواب میں باسط علی نے کہا کہ اگر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش نہیں ہوئی تو فخر زمان پاکستان کی جانب سے کھیلے گا، خواجہ نافع کی جگہ پر۔
کامران اکمل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر میں ہوتا تو صاف کہتا ہوں کہ فخر کو کھلاتا، آپ سپر 8 میں کوالیفائی کرگئے ہیں۔ آپ کو بیسٹ ٹیم کھلانی ہے، جو آپ کو میچ جتواکر دے، ابھی چھوٹی ٹیموں سے جیتے ہیں۔
’’ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا‘‘
فخر کا مستقبل کا ریکارڈ دیکھیں تو بہت ہی زبردست ہے، آپ اُسے اس بنیاد پر بھی کھلا سکتے ہیں، ایک خوف تو ہوگا نیوزی لینڈ کو کہ اس نے ہمیشہ ہمارے خلاف رنز کئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


