ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

فخر اور صائم دورہ آسٹریلیا کیلیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟ پی سی بی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جاری کئے گئے بیان کے مطابق فخر زمان اور صائم ایوب انجریز سے ری کوری کے عمل سے گزر رہے ہیں، کرکٹرز پی سی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ہیں، اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز 30 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔

محمد رضوان کا لٹن داس اور شانٹو کے طنز پر کرارا جواب

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 اور 4 جون کو شیڈولڈ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں