The news is by your side.

Advertisement

فخر زمان کے چھکے پر ’پش اپس‘ لگانے والے یہ شخص کون ہیں؟

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 66 رنز سے شکست دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جہاں ہیری بروک نے شاندار 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی وہیں فخر زمان بھی 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فخر زمان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے لگائے۔

میچ اس وقت دلچسپ ویڈیو دیکھنے کو ملی جب فخر زمان نے چھکا لگایا تو ایک معمر شخص نے پش اپ لگانا شروع کردیے۔

مذکورہ شخص کی ویڈیو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کی اور ان کا نام ولیم میکانول لکھا۔

دراصل یہ لاہور میں تعینات امریکا کے قونصل جنرل ولیم میکانول ہیں جو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔

میکانول فخر کے چھکے پر خوشی سے پش اپس لگا رہے ہیں اور ان کے ساتھ عقب میں موجود لوگ تالیاں بجا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں