لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور قلندر کے بلے باز فخر زمان پر پی ایس ایل کے 2 میچز کھیلنے پر پابندی لگادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان نے لیول تھری کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی تھی، فخر کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔
پی سی بی کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کرکٹر کو 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ فخر کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ کرکٹر ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ہونے والے میچ میں بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان کے خلاف کیس کی دوسری سماعت گزشتہ روز مکمل ہوئی تھی۔
پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر فخر زمان مشکل میں آگئے، چارج عائد
اس سے قبل انہیں لیول تھری افینس کے تحت چارج کیا گیا تھا، پہلی سماعت میں فخر نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔


