The news is by your side.

Advertisement

’بنگلا دیش کو کلین سویپ کریں گے‘

بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرنے والے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو آخری میچ میں شکست دے کر کلین سویپ کریں گے۔

قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل تھی، سیریز جیتنی کی خوشی ہے، آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کریں گے۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کی شاندار نصف سنچری : پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز جیت لی

ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔

اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں