تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سارہ خان اور فلک شبیر کے ترکی میں سیر سپاٹے

رواں سال ننھی پری کے والدین بننے والی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر بیٹی کو ساتھ لے کر ترکی پہنچ گئے۔

گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ اداکارہ اور اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر اپنی بیٹی کے ہمراہ پہلے ایئرپورٹ اور پھر جہاز میں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ فلک شبیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سارہ خان اور فلک شبیر ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

دوسری جانب سارہ خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر استنبول سے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔


واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ ماہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی، ننھی پری کا نام جوڑے نے ’عالیانہ فلک‘ رکھا۔

Comments

- Advertisement -