تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نور ظفر خان کی شادی کب ہورہی ہے؟ فلک شبیر نے بتادیا

معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے اپنی سالی اداکارہ نور ظفر خان کی شادی سے متعلق بتادیا۔

گلوکار فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں  سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

فلک شبیر سے ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک سے متعلق سوال کیے گئے اور ان کی سالی نور ظفر خان کی شادی سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

گلوکار نے بتایا کہ نور ظفر خان کی شادی جس سے ہوگی وہ لڑکا تو لندن سے ہے اور شادی پہاڑوں میں ہوگی۔‘

فلک شبیر نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی ہے یا پھر واقعی ایسا ہی ہے ان کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین الجھن کا شکار ہیں۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر مداح اپنی جانب سے اندازہ بھی لگا رہے ہیں کہ پہاڑوں سے مراد ان کا مقصد کہیں اسلام آباد تو نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان بھی اداکارہ ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس سے قبل نور ظفر خان نے شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی مبارک لکھا تھا اور پوچھا تھا کہ اب کس کی باری ہے، اس پر فلک شبیر نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کی باری ہے۔‘

Noor Zafar Khan

Comments

- Advertisement -