The news is by your side.

Advertisement

‏’روپے کے گرنے کا مطلب ہم معیشت کو تباہ کررہے ہیں‘‏

معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ روپے کے گرنے کا مطلب ہم اپنی معیشت کو تباہ کر رہے ‏ہیں۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ روپے کے گرنے کا مطلب ہم ‏مہنگائی کررہے ہیں اس طرح کے بیانات اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر پانی پھیر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرنسی کی وہ پوزیشن نہیں جو ہم نے بنادی ہے کرنسی کا غیرمستحکم ہونا کوتاہی ہے ‏حکومت کےاچھےکاموں کےباوجودکرنسی کاگرنااسٹیٹ بینک کی ناکامی ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو چاہیے اپنی ناکامی چھپانے کیلئےایسےبیانات مت دیں اسٹیٹ ‏بینک کو سوچنا چاہیےکہ روپیہ گرنے سے کتنی مہنگائی آئےگی۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ روپےکی قدر گرنے سےاوورسیز پاکستانیزکوفائدہ بھی ‏پہنچاہے، اس فائدےکوبھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے ہیں جبکہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے ‏اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں