تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فالسہ کھانے یا اس کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد

گرمی کے موسم کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے مگر یہ موسم اپنے ساتھ چند مزیدار پھلوں کو بھی لے کر آتا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ لاتعداد افراد ایسے ہوں گے جو یہ کہیں گے کہ فالسے ان کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔

میٹھا اور کھٹا فالسہ ایک چھوٹا سا گہرا جامنی رنگ کا پھل ہے جس کی پیداوار موسم گرما میں ہوتی ہے جس میں صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔

مگر کیا آپ کو صحت کے لیے فالسے کے فوائد کا علم ہے؟ جن میں سے ایک ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅبھی ہے؟ درحقیقت یہ کسی بھی سپر فوڈ سے کم نہیں، چلیں ہم بھی فالسہ سے متعلق چند طبی فوائد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مجموعی صحت کے لیے بہترین

فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔

کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لیے جوس میں تین گرام اجوائن ملائیں اور تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔

اس کے علاوہ فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت اچھا ہے، یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے، بلڈ پریشر اور جسم کے کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ موسم گرما کا یہ پھل آپ کو بخار، نزلہ اور جسم پر موجود سوزش جیسے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

فالسے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ورم میں کمی لاتا ہے جو اسے دل کی صحت کے لیے مفید پھل بناتا ہے، چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملائیں اور پی لیں۔ یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

فالسہ میں موجود کیلشیم کی وجہ سے اس پھل کو مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ فالسہ سانس کی دشواریوں کا بھی ایک بہت اچھا علاج ہے، یہ دمہ، کھانسی، سردی اور گلے کی سوزش جیسے مسائل کا علاج کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -