تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

آئی فون کا ٹیڑھا لوگو، سوشل میڈیا پر افواہیں، لوگ حقیقت جان کر حیران رہ گئے

اوکی ناوا : آئی فون الیون کے کور پر بنے ہوئے کمپنی کے ٹیڑھے لوگو نے لوگوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا، مذکورہ فون پہلے سے زیادہ مہنگا ہوگیا، حقیقت سامنے آنے پر صارفین حیران رہ گئے۔

گزشتہ دنوں آئی فون الیون سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی جھوٹی خبروں نے تہلکہ مچا دیا، ٹیڑھے اور کھسکے ہوئے لوگو والے آئی فون 11 کو اس کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ مہنگا بنا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے "انٹرنل آرکائیو” نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آئی فون 11 کی کچھ تصویریں شیئر کرائی گئیں جن پر ایپل کارپوریشن کا لوگو معمولی سا ٹیڑھا اور اپنی جگہ سے معمولی سا کھسکا ہوا تھا۔

ٹویٹ میں لکھا تھا کہ یہ آئی فون 11 بہت نایاب ہے اور 2700 ڈالر میں فروخت ہوا ہے، کیونکہ دس کروڑ میں سے کوئی ایک آئی فون ہی ایسا ہوتا ہے کہ جس پر لوگو غلط چھپ جائے۔

اس ٹویٹ اور متعلقہ خبر کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر پوسٹس اور ویڈیوز کا انبار لگ گیا جبکہ ایسی ہر ویڈیو میں اس آئی فون 11 کے بارے میں خوب بڑھا چڑھا کر سچی جھوٹی باتیں بیان کی گئی تھیں۔

البتہ، ایک سوشل میڈیا صارف نے وضاحت کی کہ ایپل کارپوریشن میں مصنوعات کے معیار کا خصوصیت سے خیال رکھا جاتا ہے، چاہے وہ فون کا کور ہی کیوں نہ ہو۔

بھرپور احتیاط سے چیکنگ کے باوجود، اگر کھسکے ہوئے اور ٹیڑھے لوگو والا آئی فون 11 کسی صارف تک پہنچ گیا ہے تو یہ واقعی بے حد نایاب ہے۔ بلاشبہ، دس کروڑ میں سے کوئی ایک ایپل آئی فون ہی ایسا ہوسکتا ہے۔

بعض شائقین نے مبینہ طور پر 2700 ڈالر میں فروخت ہونے والے اس آئی فون کو اور بھی زیادہ قیمتی بنا کر پیش کردیا اور اس کی قیمت لاکھوں ڈالر میں بتانے لگے۔

تاہم چند دن بعد ایسی ہی ایک جھوٹی سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں "وائی شیمیزو ڈی” نامی ایک جاپانی صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ آئی فون 11 اس کی ملکیت ہے جسے فروخت کرنے کی وہ بہت کوشش کرچکا ہے، لیکن کسی نے اسے نہیں خریدا۔ لہذا یہ اب تک اُسی کے پاس ہے۔

اس "نایاب” آئی فون کو خریدنے کے لیے ایک سوشل میڈیا صارف نے 5000 ڈالر تک کی پیشکش کر ڈالی لیکن شیمیزو نے جواب دیا کہ اب وہ اس آئی فون کو فروخت کرنے کا ارادہ ترک کرچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -