لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی گوجرانوالہ میں تقریر کے بعد سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جھوٹے الزامات کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
جھوٹے الزامات کچھ نہیں بگاڑ سکے ۔ آج لاکھوں لوگ نوازشریف کی دیانتداری کی گواہی دینے سڑکوں پر موجود ہیں –
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2017
انہوں نے کہا کہ لوگ نواز شریف کی دیانتداری کی گواہی کے لئے سڑکوں پر ہیں، نواز شریف کا کوئی مخالف ان کے جلسے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔ نواز شریف کا اگلا جلسہ ان کے پچھلے جلسے کا ریکارڈ توڑتا ہے۔
نوازشریف کا کوئی مخالف ان کے جلسے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا- اگر ریکارڈ ٹوٹتا ھے تو نوازشرہف کا اگلا جلسہ ان کے پچھلے جلسے کا ریکارڈ توڑتا ھے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 11, 2017
جلسے میں جاں بحق ہونے والے بچے کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ دل ن لیگ کے چھوٹے جاں بحق سپورٹر کے لیے خون کے آنسو رو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ ن لیگ کے چھوٹے جاں بحق سپورٹر کے خاندان کو صبر دے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔