منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

نادرا ریکارڈ سے خاندانی تفصیلات بالکل مفت حاصل کریں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نادرا نے فیملی کمپوزیشن کی سہولت متعارف کرا دی، اب صارفین نادرا ریکارڈ سے اپنے خاندان کے رجسٹرڈ افراد کی تفصیلات مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں موجود ’فیملی کمپوزیشن‘ کے فیچر سے فائدہ اٹھائیں اور خاندان کے افراد کی تفصیل مفت حاصل کریں۔

شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلے پاک آئی ڈی ایپ میں لاگ اِن کریں، پھر ’فیملی کمپوزیشن‘(خاندانی شجرہ)کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد رجسٹرڈ افراد کی فہرست اسکرین پر ظاہر ہوجائے گی۔

Nadra Family

یہاں پر ہر فرد کے درج شدہ کوائف دیکھیں، اگر یہاں کوئی غیر متعلقہ شخص کا نام ہو تو کسی اس کی اطلاع کے لئے ’رپورٹ انٹروڈر‘ (مشکوک شخص کی اطلاع دیں) پر کلک کریں۔ تاکہ ریکارڈ کی جانچ اور ضروری کارروائی کی جاسکے۔

شہری پاک آئی ڈی پر اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل وقتاً فوقتاً دیکھتے رہیں، نادرا میں اپنے ریکارڈ کی درستی یقینی بنائیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خاندانی ریکارڈ کی درستگی یقینی بنانے اور شہریوں کو اپنے فیملی ڈیٹا تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے شہری نادرا کی ہیلپ لائن 1777 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں