تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

باتھ روم میں لٹکا آئینہ دراصل کیا تھا؟ پوری فیملی دنگ رہ گئی

برسٹل: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کنبہ کی ایک شیشے نے قسمت بدل دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گھرانے کو اُس وقت حیرت ہوئی جب انہوں نے بارتھ روم میں پہلے سے آویزاں نادر آئینہ دیکھا۔

چالیس سال سے باتھ روم میں موجود آئینہ کوئی معمولی نہیں تھا کیونکہ یہ شیشہ فرانس کی آخری ملکہ کے زیر استعمال تھا۔ اٹھارویں صدی کا یہ فرانسیسی آئینہ ملکہ برطانیہ انتھونیتی کے محل میں نصب تھا۔

برطانوی شہری نے آئینے سے متعلق متعلقہ محکمے کو اطلاع دی تو اُن کے گھر پر محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین بھی پہنچے جنہوں نے بتایاکہ یہ آئینہ معمولی نہیں بلکہ بہت قیمتی اور نایاب ہے۔

سرکاری محکمے نے اس آئینے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اب اسے 13 نومبر کو برطانیہ کے علاقے برسٹل میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئینے کی نیلامی قیمت 13 ہزار ڈالر (20 لاکھ 83 ہزار روپے زائد) سے شروع ہوگی اور سب سے زیادہ بولی لگانے والے خوش قسمت شخص کو یہ آئینہ دیا جائے گا۔

نیلامی کا انتظام کرنے والے سرکاری محکمے کے افسر اینڈریو اسٹو کا کہنا تھا کہ ’مجھے یقین نہیں آرہا کہ کسی آئینے کی اتنی زیادہ قیمت ہوسکتی ہے، جس نے ایسی کوئی چیز دریافت کی یہ اُس کے لیے بہت خاص ہوتی ہے‘۔

سرکاری محکمے نے آئینے کی نیلامی کے حوالے سے ایک اشتہار بھی جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’نیپولین ریاست کی ملکہ کے زیراستعمال آئینہ فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے، اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو 13 نومبر کو نیلامی میں شرکت کر کے قیمت لگائیں‘۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آئینہ 1950 میں ایک شخص نے خریدا تھا جس کا 1980 کی دہائی میں انتقال ہوا تو یہ آئینہ اُس کی دادی اپنے ساتھ لے گئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -