The news is by your side.

Advertisement

اہل خانہ کی اسپتال میں توڑ پھوڑ، مردہ زندہ نکل آیا

بوگوٹا : مریض کے مردہ قرار دئیے جانے پر اہل خانہ نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی تو اچانک مردہ زندہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مردہ زندہ ہونے کا یہ انوکھا واقعہ جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پیش آیا، جہاں ایک شخص کو ہائی بلڈپریشر کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے کچھ دیر بعد مریض کو مردہ قرار دیکر مردہ خانے منتقل کردیا۔

ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو مطلع کیا تو 67 سالہ مریض جان جوزے رومیرو کے اہلخانہ نے طبی ماہرین کی بات پر اعتبار کرنے سے انکار کرتے ہوئے مردے کو دیکھنے کی ضد کی جس پر اسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کا بہانہ بناکر مردے تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے انکار پر اہلخانہ مشتعل ہوگئے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مردہ خانے تک جاپہچنے اور مردہ خانے میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

جب اہل خانہ نے اپنے مریض کو دیکھا تو نہ صرف مردہ قرار دیا جانے والا شخص زندہ تھا بلکہ سانسیں بھی لے رہا تھا۔

اہل خانہ نے کئی گھنٹے اسپتال کے مردہ خانے میں رہنے کے باعث مریض کو اسکیمیا کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں