تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بچے کا سیٹ پر سفر: انتظامیہ نے والدین کو جہاز سے اتار دیا، جیل بھیجنے کی دھمکی

لاس اینجلس: امریکی ائیرلائن اور مسافروں کے درمیان تکرار کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، ڈیلٹا ائیرلائن کی پرواز میں بچے کے سیٹ خالی نہ کرنے پر انتظامیہ نے والدین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی اور فیملی کو جہاز سے اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ہنگٹن سے ہواوے جانے والی پرواز  میں ایک واقعہ پیش آیا کہ جب امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کی جانب سے بچے کی سیٹ خالی نہ کرنے پر ایک خاندان کو جہاز سے باہر نکالنے اور انہیں جیل جانے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

جہاز میں سوار ایک مسافر نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تو عوام کی جانب سے ڈیلٹا ائیر لائن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جہاز کے عملے کے ایک رکن کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘بچے کو سیٹ پر بیٹھانا وفاقی جرم ہے اس کے نتیجے میں آپ اور اہلیہ جیل جا سکتے ہیں جب کہ آپ کے بچوں کو رضاعی والدین کے مرکز میں بھیجا جا سکتا ہے۔’

آٹھ منٹ کی ویڈیو میں مسافر برائن شیئر کوعملے سے بحث کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سیٹ کے لیے رقم ادا کی ہے تو اسے خالی کیوں کریں؟ جبکہ عملے کے ارکان انہیں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ سیٹ خالی کر دیں۔

ویڈیو دیکھیں

مسافر  نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو  واقعے کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ سیٹ بڑے بیٹے کے لیے بک کی تھی تاہم اُسے پہلے کی فلائٹ سے روانہ کردیا تھا تاکہ سیٰٹ پر دوسرا بچہ سفر کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ایئرلائن کے اسٹاف نے آکر کہا کہ یہ سیٹ آپ کے دوسرے بیٹے کے نام پر بک ہوئی ہے تو چھوٹا بیٹا اس پر کسی صورت سفر نہیں کرسکتا اور اگر آپ خلاف ورزی کریں گے تو اس صورت میں آپ کو جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: امریکی پائلٹ کا خاتون مسافر پر تشدد، انتظامیہ کا ایکشن

برائن شیئر نے کہا کہ میران بیٹا چائلڈ سیفٹی (بچوں کے لیے مختص) حفاظتی سیٹ پر بیٹھا تھا مگر انتظامیہ نے بدتمیزی کی جبکہ عملے کا دعویٰ ہے کہ بچہ عام سیٹ پر سفر کررہا تھا جو فیڈرل ایوی ایشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ سیٹیں صرف بالغ افراد کے لیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -