جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

امریکا میں گرفتارایرانی سائنسدان کے اہل خانہ کا ان کی رہائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران :امریکا میں گرفتارایرانی سائنسدان کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہےاہل خانہ نے بتایا کہ مسعود سلیمانی کی جسمانی حالت اچھی نہیں ہے، بینائی اور نفسیاتی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کے بھائی اور بہن نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں قید نامور ایرانی محقق، پروفیسر اور سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیاہے۔

مسعود سلیمانی کے بھائی نے پروفیسر مسعود سلیمانی کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جسمانی حالت اچھی نہیں ہے اور اب تک انہوں نے تقریبا 15 کلوگرام وزن کم کیا ہے اور بینائی اور نفسیاتی مسائل و مشکلات سے دوچار ہے۔

یاد رہے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک سائنسدان کی حیثیت سےامریکہ اور دنیا کے مشہور مائیو کلینک ایڈمی کی دعوت پر ویزا لے کر امریکا روانہ ہوئے تاہم شکاگو کے ہوائی اڈے پر گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا اور جیل میں انھیں عام قیدیوں کے بیرک میں اسمگلروں اورخطرناک مجرموں کے ساتھ رکھاگیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں