سکھر: سیکرٹری فنانس پی ایف یوجے لالااسدپٹھان کا کہنا ہے کہ جان محمدمہر کے ورثا کو کیس سے دستبردار ہونے کیلئے دھمکایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں صحافیوں کے وفد نے جان محمدمہر کے قتل پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ تنویر عالم اوڈھو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکرٹری فنانس پی ایف یوجےلالااسدپٹھان نے بتایا کہ جان محمدمہرکاقتل ہائی پروفائل کیس ہے، ورثا کو کیس سے دستبردار ہونے کیلئے دھمکایا جا رہا ہے، ورثا پیچھے ہٹ جاتے ہیں تو صحافی اس کیس میں مدعی بننے کو تیار ہیں۔
ڈی آئی جی تنویرعالم نے کہا کہ جائے وقوعہ کادورہ کیا،شواہدکی بنیادپرتحقیقات آگےبڑھائیں گے، مقتول کے ورثا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
بعد ازاں صحافی جان محمدمہر کے قتل کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کےسربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کیس کےمدعی اورگواہان سےملاقات کی ہے، کیس کاتمام پہلوؤں سےجائزہ لے رہےہیں۔
تنویر عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ پولیس ریمانڈمیں موجودملزمان کےبیانات کاجائزہ لےرہےہیں ، کیمکل ایگزامنیشن ، فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹ2 ہفتے میں موصول ہوجائیں گی ، یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہےکوشش ہےکہ تمام پہلوؤں کاجائزہ لیں۔