تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شارجہ: ہولناک ٹریفک حادثہ، بھارتی سیاح جوڑا ہلاک، 5 افراد زخمی

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی میاں بیوی ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے شہر شارجہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں بھارت سے تعلق رکھنے والا سیاح جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ اسی خاندان کے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کار حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تیز رفتار گاڑی کنٹرول سے باہر ہوئی اور متعدد بار بری طرح کلابازیاں کھاتے ہوئے دور جاگری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے پہلی بار متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، حادثے کے باعث بیوی نے موقع پر ہی دم توڑا جبکہ شوہر الدیدھ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار کے ڈرائیور کا تعلق ایک نجی کمپنی سے ہے جبکہ وہ بھی اس واقعے میں زخمی ہوا جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دبئی، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سیاح جوڑا خاندان کے دیگر افراد سے ملنے اور سیروتفریح کے غرض سے متحدہ عرب امارات آیا تھا، خاندان کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل دہل گیا اور ہم سب ابھی تک صدمے کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔ْ

Comments

- Advertisement -