اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’ اب اُنہیں کوئی مفتی نہ بولے‘: اہل خانہ نے موبائل چھین کر مفتی قوی کو کمرے میں بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی متنازع ویڈیوز کے حوالے سے مشہور مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے موبائل چھین کر انہیں کمرے میں بند کیا اور علاج شروع کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی کی حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی نازیبا الفاظ پر مبنی اورمتنازع ویڈیوز پر اہل خانہ نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔

اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی سے مفتی کالقب واپس لے لیا اور عوام سے اپیل کی کہ اب انہیں صرف عبدالقوی کہہ کر مخاطب کیا جائے۔اہل خانہ نے مفتی عبدالقوی کا موبائل چھین پر انہیں کمرے میں بھی قید کردیا۔

- Advertisement -

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ’مفتی قوی کا ذہنی اور دماغی علاج کرایا جارہا ہے جبکہ اُن سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا گیا ہے لہذا آئند کوئی بھی اُن کے نام سے ساتھ مفتی نہ لگائے‘۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا

اہل خانہ کے مطابق  عبدالقوی کی حرکتوں سےہماری پوری دنیامیں رسوائی ہوئی اور انہوں نے اپنے کردار کی وجہ سے ہمارے خاندان کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ عبدالقوی سے ملاقات کی ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جن میں سے ایک میں انہوں نے منہ پر طمانچہ بھی مارا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں