تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

داماد کی 365 کھانوں سے خاطر تواضع، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے داماد کی آؤٹ بھگت کی نئی مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے باسیوں کی جانب سے ’سنکرنتی‘ نامی تہوار ہر سال بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، اس تہوار پر لڑکی والوں کی جانب سے اپنے دامادوں کو دعوت دی جاتی ہے جبکہ ایک خاندان نے اس تہوار کو اس سال ایسا منایا کہ خبروں کی زینت بن گئے۔

’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اس خاندان نے مستقبل میں بننے والے اپنے داماد کی 365 پکوانوں سے تواضع کر کے نئی مثال قائم کر دی۔

اِن پکوانوں میں 30 طرح کے مختلف سالن، سادے چاول، بریانی اور 100 طرح کے روایتی اور بدیسی میٹھی غذائیں موجود تھیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق 365 غذاؤں کی فہرست میں 15 طرح کی مختلف آئس کریمز، پیسٹریز، کیک، ٹھنڈے گرم مشروبات اور پھل بھی شامل تھے۔

اس دعوت میں لڑکی سمیت اُس کے پورے خاندان کو دولہے کی آؤ بھگت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی خاندان کی جانب سے اس شاندار دعوت کا اہتمام خصوصاً اپنے ہونے والے داماد کے لیے کیا گیا تھا جس میں دنیا کے ہر میسر میوے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -