اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

نوازشریف سے آج جیل میں صرف فیملی ممبران ملاقات کرسکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں آج صرف خاندان کے لوگ ملاقات کرسکیں گے، جبکہ کسی لیگی رہنما کو نواز شریف سے ملاقات کا موقع نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے طبیعت خرابی کے باعث جیل ڈاکٹروں نے نوازشریف کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر طبیعت ناساز ہوسکتی ہے۔

ذرایع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام نے لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کر دیں، کوئی لیگی کارکن یا رہنما آج نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکے گا۔

- Advertisement -

جیل حکام نے ملاقاتیوں کی بھجوائی گئی سمری بھی مسترد کردی، شاہدخاقان عباسی بھی نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ،آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کے لئے احتساب میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی

یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں