جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

معروف امریکی گلوکارہ موذی بیماری کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ دو برس سے ’فائبرو مائلجیا‘ نامی موذی بیماری میں مبتلاء ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکتیس سالہ امریکی گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی بیماری کا انکشاف کیا، انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ’میں فائبرو مائلجیا نامی مرض میں مبتلاء ہوں اور لوگوں کو اس بیماری سے بچانے کے لیے کوشاں بھی ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں لوگوں میں آگاہی اجاگر کرنا چاہتی ہوں تاکہ میرے علاوہ جو لوگ اس مرض میں مبتلاء ہیں انہیں کوئی مدد یا فائدہ مل سکے اور وہ اپنی بھرپور زندگی گزار سکیں‘۔

واضح رہے لیڈی گاگا نے 2013 میں پہلی مرتبہ اپنے مداحوں کو موذی مرض سے متعلق بتایا تھا تاہم انہوں نے یہ بات ظاہر نہیں ہونے دی تھی کہ وہ خود اس بیماری کا شکار ہیں بعد ازاں انہوں نے اپنی بیماری سے پردہ اٹھایا۔

امریکی گلوکارہ موذی مرض فائبرو مائلجیا کے حوالے سے دستاویزی فلم تیار کررہی ہیں جسے ٹورنٹو فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، دستاویزی فلم کے ذریعے مداحوں کو لیڈی گاگا کے کیرئیر کے بارے میں بھی کافی کچھ دیکھنے کو ملے گا۔ فائبرو مائلجیا جیسے موذی مرض پر بننے والی فلم میں کو امریکا میں ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ برطانیہ میں اسے رواں ماہ کی 22 تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔

طبی ماہرین کے مطابق اس مرض کے شکار افراد کے جسم میں شدید درد رہتا ہے جس کے باعث اُن کا معمولاتِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں