پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاک بھارت میچ، کون سی نامور شخصیات گراؤنڈ پہنچیں‌

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: ورلڈکپ 2019 کے سب سے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی نامور شخصیات اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے بائیسویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، ایونٹ کے اہم اور بڑے میچ کو دیکھنے کے لیے جہاں ہزاروں تماشائی اسٹیڈیم پہنچے وہیں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اولڈٹریفرڈ اسٹیڈیم پہنچیں۔

مانچسٹر میں موجود وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے وفد کے ہمراہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، اس کے علاوہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی اسٹیڈیم پہنچے۔

- Advertisement -

بھارتی اداکار سیف علی خان، رنویر سنگھ بھی اپنے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے پورا میچ دیکھا۔

علاوہ ازیں سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سچن ٹنڈولکر، گنگولی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی برائن لارا بھی گزشتہ روز مانچسٹر پہنچے۔

برائن لارا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویسے تو ورلڈکپ کا ہر میچ اہمیت کا حامل ہے مگر پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دیکھنے میں بہت مزہ آتا ہے اس لیے میں اسٹیڈیم پہنچا ہوں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں شائقین نے ٹی وی پر میچ دیکھا اور اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کیا۔

بین الاقوامی شہرتِ یافتہ نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر بھی اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے  قومی ٹیم کو سپورٹ کیا۔

پاکستانی شائقین ریلی کی صورت میں اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے ٹیم کے ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر گھڑ سوار ایک شخص لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جس نے ہاتھ میں قومی پرچم تھاما ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں