The news is by your side.

Advertisement

مشہور فٹبالر رونالڈینو پیرواگوئے بھاری جرمانہ ادا کرکے ضمانت پر رہا

براسیلیا : پیراگوئے میں قید مشہور برازیلین فٹبالر رونالڈینو کو 16 لاکھ ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کردیا گیا انہیں جعلی پاسپورٹ کے جرم میں گرفتا ر کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں گرفتار نامور فٹبال کھلاڑی رونالڈینو کو پیرواگوئے کی جیل سے رہا کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈینو کو پیرواگوئے حکام نے 16 لاکھ ڈالرز کی ضمانت کے عوض رہا کیا ہے،  تاہم عدالتی حکم کے مطابق رونالڈینو پیراگوئے گھر میں  نظر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ رونالڈونیو کو چھ مارچ جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاری کے وقت رونالڈونیو کے بھائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیرواگوئے حکام ضمانت کے باوجود فٹبالر کو قید رکھنا چاہتے تھے جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ اتنی بڑی رقم جمع کرانے کے بعد ملزمان کو گرفتار رکھنے کا جواز نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ 5 مارچ کو برازیلین فٹبالر جنوبی امریکا میں واقع ملک پیرا گوائے پہنچے تھے جہاں انہیں ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک کر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات طلب کیں تھیں، 39 سالہ کھلاڑی اور اُن کے بھائی نے ائیرپورٹ حکام کو جعلی پاسپورٹ دکھایا جس کے بعد حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا تھا۔

امیگریشن حکام کے مطابق رونالڈینیو نے جو پاسپورٹ حکام کو دکھایا اُس میں اُن کی قومیت پیراگوئے درج تھی، جب اس حوالے سے اُن سے سوال کیا گیا تو وہ گھبرا گئے اور کوئی بھی جواب دینے سے انکار کیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں