تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ چل بسیں

لاس انجلس: شہرہ آفاق امریکی ڈرامہ سیریز ‘گیم آف تھرونز’ اور مقبول ترین فلمی سیریز ‘دی ایونجرز’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ڈیانا رگ انتقال کرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیانا رگ 82 سال کی عمر میں چل بسیں، انہوں نے گیم آف تھرونز اور دی ایونجرز کے علاوہ جیمز بانڈ کی فلمی سیریز میں بھی کام کیا، اداکارہ نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا میں نام کمایا اور ہالی ووڈ انڈسٹری میں متعدد بڑے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ کینسر کے مریض کا شکار تھیں جس کے باعث وہ 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ڈیانا رگ نے 1960 کی دہائی میں بننے والی ٹیلی ویژن سیریز ’دی ایونجرز‘ میں ایما پیل کے کردار سے شہرت پائی، جس کے بعد کامیابی کا سلسلہ چل پڑا، اداکارہ نے شاندار اداکاری پر ایمی، ٹونی اور بافٹا جیسے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اداکارہ نے 1969 میں جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’On Her Majesty´s Secret Service ‘ میں جیمز بانڈ کی اہلیہ کا کردار بھی نبھایا، ڈیانا کی اداکاری کی خاص صلاحیتوں کے باعث ہالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا ڈنکا بجتا تھا۔

Comments

- Advertisement -