اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

مشہور بھارتی یوٹیوبر کی احمقانہ حرکت، پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں معروف یوٹیوبر گوراو کو احمقانہ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، صارفین کے شدید غم وغصے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر تقریباً 4 ملین سبسکرائبرز رکھنے والے گوراو نے اپنی ویڈیو میں کتے کو گیس کے غبارے سے باندھ کر اڑانے کی کوشش کی تھی، جس پر جانوروں سے محبت کرنے والے افراد سمیت دیگر صارفین نے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Delhi YouTuber makes pet dog fly using balloons in video, arrested for  animal cruelty - Cities News

- Advertisement -

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ عوامی ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے گوراو نے ناصرف ویڈیو ڈلیٹ کی بلکہ صارفین سے معافی بھی مانگی۔

YouTuber posts video of dog flying with helium balloons, arrested |  NewsBox9.Com

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گوراو نے پہلے ڈالر نامی کتے کو درجنوں غباروں کے ساتھ باندھ کر چلانے کی کوشش کی بعد ازاں اس نے اضافی گیس کے غبارے لگائے اور گاڑی کی چھت پر بیٹھ کر اڑانے کی کوشش کی۔

صارفین نے دیکھا کہ کتا اڑتا ہوا گھر کی بالکونی سے ٹکرایا۔ ان مناظر پر شہریوں نے انتہائی دکھ کا بھی اظہار کیا۔

یوٹیوبر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، میں خود بھی جانوروں سے پیار کرتا ہوں، اپنی غلطی پر تمام لوگوں سے معافی چاہتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں