تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ماہرہ خان شاعرہ بن گئیں

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان کے مداح حالیہ ٹویٹ پر تذبذب کا شکار ہوگئے۔

ماہرہ خان نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے شاعری کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ’زندگی‘ کے موضوع پر آزاد نظم کے کچھ اشعار ٹویٹ کیے۔

زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے ماہرہ خان نے لکھا کہ

زندگی ۔۔۔

رکتی ہوئی۔۔۔

سمٹی ہوئی۔۔۔۔

الجھی ہوئی۔۔۔

تھکتی ہوئی ۔۔۔

زندگی۔۔۔

ماہرہ خان کی شاعری مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے 4 ہزار سے زائد صارفین نے پسند جبکہ چار سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

ماہرہ خان کے شاعرانہ ٹویٹ پر مداحوں نے بھی زندگی سے متعلق اشعار لکھ کر بھیجے۔ اداکارہ کو مداحوں نے حوصلہ دینے کی کوشش کی جبکہ ایک صارف نے شہزاد نے انہیں خودکشی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں